لاہور(نیوزڈیسک) واپڈا نے اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت T-12کرکٹ کے نام سے کھیلوں کے شعبہ میں ایک نیا قدم متعارف کرایا ہے جس کا مقصد پاکستانی کرکٹ میں فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔اس مقصد کے لئے واپڈا سپورٹس بورڈ نے واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں واپڈا T-12کرکٹ سکول ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے جس کا آغاز 22دسمبر2015 ءسے ہو رہا ہے۔ اِس فارمیٹ کے لئے خصوصی طور پر نئے قوانین وضع کئے گئے ہیں۔ اِس ٹورنامنٹ میں لاہور کے 8سکول حصہ لے رہے ہیں جس کا فائنل 30 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ہونگے ، جو 22 دسمبرکو واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔ ۔