لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور وزارت کھیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کی فروخت کی نیلامی کیلئے اشتہار دیا اورنیلامی کا عمل مکمل ہونے سے پہلے ہی پی ٹی وی اور ٹینس سپورٹس کو میڈیا رائٹس دیدیئے گئے۔ پی سی بی نے نیلامی کے قواعد وضوابط میں تبدیلی کیلئے کسی کو آگاہ نہیں کیا جو قواعد کے برعکس ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی وی اور ٹینس سپورٹس کو میڈیا رائٹس دینے کا اقدام کالعدم کیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ پی ٹی وی اور ٹینس سپورٹس کو میڈیا رائٹس دینے کیخلاف حکم امتناعی بھی جاری کیا جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں