اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریسلنگ کے وہ 10 کھلاڑی جو طاقت کے نشے میں قاتل بن گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) کشت و خون پر مبنی کھیل دنیا میں آغاز سے ہی پسند کئے جاتے رہے ہیں ، بعض اوقات کھیل کے میدان یا رنگ خونی بن جاتی ہیں اور بعض اوقات کھلاڑی خونی بن جاتا ہے جب کہ ریسلنگ اور باکسنگ ایسے کھیل ہیں جن میں کھلاڑی اکثر ایک دوسرے کو خون میں نہلاتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی اپنی پوری قوت سے لڑتے ہیں اور اسی قوت اور طاقت میں نشے کچھ ریسلرز نے تو اپنے حریف کو ایسا چت کیا کہ وہ رنگ میں تو کیا زندگی کی رنگ سے شکست کھا کر دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔
ریسلنگ کے دوران اکثر ریسلرز طاقت اور شراب کے نشے میں اتنے سرکش ہوجاتے ہیں کہ وہ کھیل کو موت کے کھیل میں بدل دیتے ہیں اور ان میں 10 مشہور اور سپر اسٹارز ریسلرز بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے حریف کو ایسا مارا کہ وہ زندگی کے بازی ہی ہار گیا۔
ایکیٹوشی سیٹو: جاپانی ریسلنگ کے سپر اسٹار اور دنیائے ریسلنگ میں کئی ٹائٹل اور تین بار ریسلر ا?ف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے مٹ سوہارو مساوا جب اپنے حریف سیٹو کے سامنے ا?ئے تو اس سال وہ لڑ لڑ کر ذہنی طور پر تھک چکے تھے لیکن پھر بھی وہ طاقتور سیٹو کے سامنے ڈٹ تو گئے لیکن زیادہ دیر کھڑے نہ رہ سکے۔ سیٹو نے اچانک اسے اٹھا کر زمین پر دے مارا تو مساوا بے ہوش ہوگئے اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑدیا۔
برائن مائیکل: برائن مائیکل ایک سی گھی نے 2010 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ معاہدہ کیا اور 2 سال تک ریسلنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا لیکن وہ بڑی شہرت حاصل نہیں کرپائے مگر 2 سال بعد اچانک وہ اس وقت اخبارات کی سرخیوں کا حصہ بن گئے جب انہیں اپنے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ برائن مائیکل نےبعد میں اعتراف کیا کہ اس نے اپنی دوست کو چھرا گھونپ کر قتل کیا۔

جیمی سنوکا: ریسلنگ رنگ میں سپر فلائی کے ماہر جیمی سنوکا کو 1985 میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں سزا بھگتنا پڑی لیکن سنوکا کا کہنا ہے کہ جب وہ ریسلنگ میچ کے بعد واپس ہوٹل کے کمرے میں ا?ئے تو ان کی گرل فرینڈ زندہ تھی لیکن اچانک اسے کچھ ہوا اور وہ دم توڑ گئی مگر اس کے باوجود انہیں مجرم قرار دیا گیا تاہم بعد میں رہا کردیا گیا۔
جوز گونزیلز: پوئیرٹو ریکو کی ریسلنگ رنگ کا بڑا نام اور لوگوں کی دلوں کی دھڑکن بن جانے والے جوز گونزیلز اپنے حریف سے زبانی لڑائی کے دوران غصے پر قابو نہ پاسکے اور انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا۔ لاکر روم میں گونزیلز اپنے حریف ریسلر بروزربراڈی سے کسی بات پر الجھ پڑے اور اس دوران وہ اتنے طیش میں ا?ئے کہ اپنے حریف پر چھری سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا جو بعد میں جانبر نہ ہوسکا۔
ا?کس بیکر: ا?کس بیکر نے کئی سال تک ریسلنگ رنگ میں حکمرانی کی اور انہوں نے کسی ریسلر کو جان بوجھ کر نہیں مارا لیکن ان کے کچھ داو¿ حریف کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔ پہلی بار 1971 میں وہ اپنے حریف البیرٹو ٹوریس کے ساتھ لڑائی کے دوران ایک زوردار مکا ٹوریس کے دل پر لگا اور وہ وہیں دم توڑ گئے۔ بیکر کی خوف اور دہشت یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ ایک سال بعد ہی بیکرکے مد مقابل رے گنکل اچانک رنگ میں گرے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن ان دونوں واقعات میں بیکر کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا گیا۔
ورن گینگن: گینگن کا نام دنیائے ریسلنگ میں چند بڑے ناموں میں شمارہوتا ہے اور وہ سپر اسٹارز برونو سمارٹینو اور لاو¿ تھیز کی صف میں کھڑے تھے جوامریکن ریسلنگ ایسوسی ایشن کی پروموشن کا اہم نام رہا ہے۔ 2009 میں گینگن نےالزائمر کی بیماری کے باعث اچانک اپنے روم میٹ کو اٹھا کر زمین پر پھینک دیا جس پروہ فوری دم توڑ گیا لیکن گینگن خوش قسمت رہا کہ مقتول کی فیملی نے ان پر کوئی الزام نہیں لگایا اور سزا سے بچ گئے۔

دی گریٹ کھلی: ڈبلیو ڈبلیو ای میں کھلی کا نام چند سپر اسٹارز ریسلرز میں ہوتا تھا اور جب وہ ریسلنگ رنگ میں ا?تے ہیں تو ان کے مداح ان کی ایک جھلک کے لیے اچھل پڑتے ہیں لیکن اپنے غصے کی وجہ سے ان کا ریکارڈ خراب رہا اور اسی وجہ سے اے پی ڈبلیو کے بگنرز کمیپ کے دوران اپنے غصے پر قابو نہ پاسکے اور ایک شخص کی زندگی چھین لی جس پر انہیں لاکھوں ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ ایک میچ کے دوران کھلی نے اپنے حریف برائن اونگ کو فلائی جیکس لگائے جس پر وہ بے ہوش ہوگئے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے لیکن خالی پر ان کے قتل کا الزام نہیں لگایا گیا۔
نیو جیک: جو لوگ ریسلنگ کی کیٹگری ای سی ڈبلیو سے واقف ہیں وہ یقیناً نیو جیک کو بھی خوب جانتے ہوں گے کیوں کہ وہ اپنے جسم کو ا?خری حد تک لچک دے کر مخالف کو مارتے جس سے وہ گر کو دوبارہ اٹھنے کے قابل نہ رہتا لیکن جیک کا حقیقی زندگی میں ریکارڈ بہتر نہیں تھا۔ جیک ریسلر بننے سے قبل 4 افراد کے قتل میں ملوث رہے لیکن بری ہوگئے جب کہ سچ بات تو یہ ہے کہ چور چوری سے تو جاتا ہے مگر ہیرا پھیری سے نہیں اور یہی وجہ تھی کہ ان کی خون بہانے کی عادت نہ گئی اور رنگ میں ایک 17 سالہ نوجوان کو بلیڈ سے قتل کردیا اور ریسلنگ رنگ خون کا تالاب بن گئی۔

کرس بنوٹی: ڈرگ کے بے تحاشا استعمال اور ہیڈ ٹراما کا شکار لیکن ریسلنگ رنگ کے سپر اسٹار بینوٹی اکثر رنگ میں وحشی بن جاتے ہیں اور اسی کا شکار ہوکر 2007 میں ایک روز وہ رنگ میں اپنے ہوش و ہواس کھوکر گر پڑے۔ اسی بیماری سے تنگ بینوٹی نے اپنی بیوی اور بیٹے کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا اور بالا?خر خود بھی خود کشی کرلی لیکن اس خبر نے ان کے مداحوں کو شدید دھچکا پہنچایا۔

اسکاٹ ہال: دنیائے ریسلنگ میں ہال ا?ف فیم کا اعزاز پانے والے اسکاٹ ہال جب رنگ میں ا?تے تو یوں لگتا جیسی یہاں زندگی لوٹ ا?ئی ہو ان کے سیکڑوں مداح اپنی بھرپور داد سے اسکاٹ کا حوصلہ بڑھاتے لیکن انہوں نے کبھی بھی ریسلنگ کی چوکور رنگ کا احترام نہ کیا اور رنگ کے اندر اور باہر اپنی طاقت کا ناجائز مظاہرہ کیا۔ اسکاٹ 1983 میں ایک نائٹ کلب کے باہر ایک اجنبی سے اس وقت لڑ پڑے جب اس نے اچانک ہال پر پستول تان لی اور پستول چھیننے کی کوشش میں گولی چلنے سے اجنبی ہلاک ہوگیا تاہم ہال کو ثبوت کی عدم موجودگی کی وجہ سے رہا کردیا گیا۔ بعد میں انہوں ایک ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے اجنبی کو جان بوجھ کر گولی ماری تھی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…