منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کس کھلاڑی کو کتنی رقم ملی ؟

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں شریک کھلاڑی کو دی جانے والی سب سے بڑی رقم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر ہے جو پلاٹینم کیٹگری کے لیے رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کی طرز پر پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی نہیں ہوئی اور نہ ہی بولی لگی، بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ہر کیٹگری میں شامل کرکٹروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی تھی۔پاکستان سپر لیگ میں جن کرکٹروں کو سب سے زیادہ ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر ملیں گے ان میں کرس گیل، شین واٹسن، کیون پیٹرسن، شعیب ملک، شاہد آفریدی، مصباح الحق، آندرے رسل، سرفراز احمد، احمد شہزاد، ڈوئن براوو، عمراکمل، شکیب الحسن، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی ڈائمنڈ کیٹگری میں ہر کھلاڑی کو 70 ہزار ڈالر ملیں گے۔گولڈ کیٹگری کیکرکٹر کو 50 ہزار ڈالر ملیں گے، جب کہ سلور کیٹگری کے کھلاڑی کے لیے 25 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں اور ایمرجنگ کرکٹر کو دس ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ میں شریک ہر ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کے معاوضے کی مجموعی مالیت نو لاکھ 85 ہزار ڈالرز جبکہ 20 رکنی سکواڈ کا مجموعی معاوضہ 11 لاکھ ڈالر بنتا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 310 کرکٹروں کے نام ڈرافٹ میں موجود ہیں جن میں سے 29 پلاٹینم کیٹگری میں کرکٹر شامل ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…