پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کی راہ میں رکاوٹیں بڑھنے لگیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سزا یافتہ محمد عامر قومی ٹیم میں واپسی کے لئے تیار ہیںمگر غیر ملکی ویزوں کا حصول بھی ان کیلئے اس راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے،فاسٹ باو¿لر کرپشن میں سزا یافتہ ہیں اور جیل میں بھی سزا کاٹ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر سے کہا ہے کہ وہ اپنے وکیل کی مدد سے اپنے پرانے کیس کے کاغذات جمع کرائیں تاکہ ان کاغذات کی روشنی میں بورڈ اپنا ہوم ورک مکمل کر لے جس کے بعد عامر بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ سے وطن واپس آنے کے باوجود قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کی بجائے اپنے وکلاءکی مدد سے پیپرز تیار کر رہے ہیں جن کی مدد سے انہیں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ویزوں کے حصول میں مشکل پیش آسکتی ہے، ان دستاویزی شواہد کی بنا پر بورڈ ، آئی سی سی اور ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے سامنے اپنا کیس رکھے گا تاکہ انکی سلیکشن ہونے پر انہیں ویزوں کیلئے مشکل پیش نہ آئے۔آئی سی سی نے محمد عامر پر 2010 میں پانچ برس کی پابندی لگائی تھی جو رواں برس دو ستمبر کو ختم ہوئی تھی،پی سی بی نے گذشتہ برس آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عامر پر پابندی کی شرائط میں نرمی کرے کیونکہ انھوں نے میچ فکسنگ کے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی بحالی کی مدت پوری کر لی ہے اور کرکٹ بورڈ کی اسی کوشش کے نتیجے میں 5 سالہ پابندی ختم ہونے سے قبل ہی انھیں پاکستان میں کھیلنے اور تربیت کی اجازت مل گئی۔چیئر مین پی سی بی شہریار خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سزا یافتہ محمد عامر کو بیرون ملک کے ویزے ملنے یا نہ ملنے کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ نوجوان فاسٹ باو¿لر اگلے دس دن میں کلیئر ہوجائیگا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…