اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کا عندیہ دےتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال انگلینڈ کے دورے کےلئے تیار ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے مصباح الحق سے درخواست کی تھی کہ وہ ریٹائر نہ ہوں کیونکہ ابھی پاکستانی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔مصباح الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ قائداعظم ٹرافی، بنگلہ دیشی لیگ اور دیگر میچز کھیلنے کا مطلب یہی ہے کہ انھیں آنے والے دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے جس کےلئے وہ خود کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ فی الحال ان کے ذہن میں یہی ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنی ہے ۔اس سیریز میں ابھی بہت وقت باقی ہے تاہم ذہنی اور جسمانی طور پر اس سیریز کے لیے وہ خود کو تیار رکھ رہے ہیں۔مصباح الحق نے کہاکہ انگلینڈ کے دورے کی اہمیت کے پیش نظر وہ چاہتے ہیں کہ کاو¿نٹی کرکٹ کھیلیں ¾اگرچہ اس میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے تاہم وہ کوشش کر رہے ہیں کہ دورے سے قبل انھیں کاو¿نٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع مل جائے تاکہ انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا انھیں تجربہ حاصل ہوسکے کیونکہ وہ انگلینڈ میں ابھی تک نہیں کھیلے ہیں۔مصباح الحق نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے ابھی تک اپنی زیادہ تر کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلی ہے لیکن اس سال انگلینڈ اور آسٹریلیا کے دورے کی شکل میں ایک زبردست چیلنج موجود ہے کہ وہ ان سیریز میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ2015 ٹیسٹ کرکٹ کے لحاظ سے پاکستان کےلئے اچھا سال رہا تاہم ون ڈے میں ٹیم زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ کلب کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں پچاس اوورز کے ٹورنامنٹس کم سے کم ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں نے لے لی ہے۔ ضروری ہے کہ ون ڈے ٹورنامنٹس بھی اتنے ہی ہوں جتنے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس ہوتے ہیں تاکہ کھلاڑی اس طرز کی کرکٹ کے لیے بھی خود کو تیار کر سکیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20کرکٹ سیریز کا انعقاد ہوتا تو اس کے اچھے نتائج سامنے آتے ¾اس سے دونوں ممالک کو بھی فائدہ پہنچتا، مجھے افسوس ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ممکن نہ ہوسکی۔
مصباح الحق نے ون ڈے میں قومی ٹیم کی تنزلی کی وجہ بتا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ



















































