منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ہیملٹن ٹیسٹ: سری لنکا کوشکست ،نیوزی لینڈ سیریز جیت گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیملٹ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں میزبان کیوی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0۔2سے اپنے نام کرلی ہے۔میچ کے چوتھے روز کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز دوبارہ آغاز کیا ،تو اس کو جیت کے لیے صرف 47رنز درکار تھے۔ٹیم نے کوئی وکٹ ضائع کیے بغیرمطلوبہ ہدف حاصل کر لیا،اس جیت میں کین ولیمسن نے شاندار 108رنزاسکورکر کے اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔مہمان لنکن ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں دشمانتھا چمیرا نے 4وکٹیں حاصل کیں۔کین ولیمسن اس کارکردگی مین آف دی میچ قرار پائے۔اس سے پہلے میچ لنکن ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 292رنز اسکور کیے تھے،جبکہ ٹم ساؤتھی نے 3وکٹیں حاصل کی تھیں۔کیوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 237رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور لنکن بولر دشمانتھاچمیرا نے 5وکٹیں حاصل کی تھیں۔اپنی دوسری اننگز میں سری لنکن ٹیم اپنی 55رنز کی برتری پر کوئی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 133رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی اور کیوی بولر ساؤتھی نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاتھا۔ٹیسٹ میچوں کی سیریز ختم ہونے کے بعد اب 26دسمبر سے 5ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ،جس کے بعد 2ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز 7جنوری سے ہوگی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…