منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

شاہد خان آفریدی کا ستارہ عروج پر

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ڈین جونر پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہیں اور آج فرنچائز کے لوگو اور نام کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں پاکستان پہنچے تھے تاہم انہیں نامکمل دستاویزات کی بنا پر ایف آئی اے نے ڈی پورٹ کر دیا۔سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بعد ازاں کچھ ٹوئیٹس کیں جن میں انہوں نے ڈی پورٹ ہونے کی خبروں کو مسترد کیا تاہم یہ تسلیم کیا کہ انہیں نامکمل دستاویزات کی وجہ سے واپس بھیجا گیا ہے ڈین جونز نے شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ آفریدی ڈرافٹ کے لیے میرا انتخاب؟۔پی ایس ایل کے لیے فرنچائز ٹیمیں کھلاڑیوں کا انتخاب رواں ہفتے کریں گی جہاں لیگ کی ہر ٹیم ٹی ٹوئنٹی کپتان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں ہے۔شاہد آفریدی اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ اور آسٹریلیا کی بگ باش کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی لیگ میں حصہ لے چکے ہیں اور وہاں بھی اکثر ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں آفریدی کو شامل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے ان پانچ آئیکن کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جن کا ٹیمیں سب سے پہلے انتخاب کریں گی۔آفریدی کے علاوہ پاکستان کے شعیب ملک، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اس فہرست کا حصہ ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…