ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

محمدعامرکی واپسی۔بڑے ناموں کاحیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)محمدعامرکی واپسی۔بڑے ناموں کاحیرت انگیزردعمل سامنے آگیا،حالات بتارہے ہیں کہ محمد عامرکی ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کرنے والا خود ہی ٹیم سے باہر ہوجائے گا ،اب قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے پاس ایک ہی راستہ رہ گیا ہے کہ وہ بالآخر محمد عامر کو قبول کر ہی لیں یا پھر خود ٹیم سے باہر ہونے کا صدمہ برداشت کرنے کی تیاری کرلیں۔مصباح الحق اور سینئر بلے باز یونس خان نے فاسٹ بولر کی قسمت کا فیصلہ پی سی بی پر چھوڑ دیا۔ شاہد آفریدی واپسی کے حق میں، محمد حفیظ کی تنہاءمخالفت کی عمر کم رہ گئی۔ بنگلا دیش میں کئی قومی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنا محمد عامر کی منزل آسان کر گیا۔سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ بولر محمد عامر کو فٹنس کیمپ میں شامل کرنے پر بعض کھلاڑیوں کے تحفظات سامنے آئے جن کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے سینئر ا?فیشل نے ان سے مشاورت نہیں کی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شہریار خان فاسٹ بولر محمد عامر سے ملاقات کرکے ان کی کونسلنگ کر چکے ہیں جس میں انھیں باور کرایا گیا ہے کہ وہ تربیتی کیمپ کے دوران اپنے سینئر کھلاڑیوں کے سا تھ پیش آئیں گے۔ ان کے رویے میں عاجزی کا عنصر نمایاں ہونا چاہیے۔ بولنگ کوچ مشتاق احمد بھی محمد عامر کے ساتھ مسلسل کونسلنگ کر رہے ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ اور بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں بہترین بولنگ کروانے پر قومی سلیکشن کمیٹی نے تربیتی کیمپ کے لئے اعلان کردہ 26 کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے جو کل سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے کیمپ میں ٹریننگ شروع کریں گے۔ سابق کپتان محمد حفیظ پہلے بھی محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کی ٹیم میں واپسی پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے آغاز سے قبل محمد عامر کے بارے بیان بازی پر انھیں پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ ادھر سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بورڈ کا معاملہ ہے اور انھیں محمد عامر کے ساتھ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…