منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سعید اجمل کے سر سے نحوست کے سائے نہ چھٹ سکے

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
فیصل آباد (آن لائن) زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کے حکم پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی سپنر سعید اجمل کو یونیورسٹی میں ان کے نام سے منسوب سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کھلاڑیوں سمیت پریکٹس کرنے سے روک دیا گیا‘ چنانچہ زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ کے اس فیصلے خلاف اکیڈمی میں شمولیت اختیار کرنے والے کھلاڑیوں نے اقبال اسٹیڈیم کے باہر کتبے اٹھا کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ آن لائن کے مطابق دو سال قبل زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سعید اجمل کو فیصل آباد اور دیگر شہریوں کے نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ کی ٹریننگ دینے کے لئے سعید اجمل اکیڈمی قائم کی۔ اس اکیڈمی میں سعید اجمل نے وکٹیں‘ کرکٹ گراؤنڈ کی تیاری کے علاوہ غیر ممالک کرکٹ کے بارے میں خصوصی سامان کروڑوں روپے خرچ کر کے اس اکیڈمی کے لئے منگوایا۔ بعد ازاں اچانک زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر سعید اجمل کا اکیڈمی میں نا صرف داخلہ بند کر دیا بلکہ اس اکیڈمی میں شامل دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو بھی آنے سے روک دیا گیا ہے۔ چنانچہ سعید اجمل کے احتجاج پر ضلعی انتظامیہ ‘ ڈی سی او اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سعید اجمل کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس اکیڈمی کو ہر حالت میں نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے جاری رکھیں گے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے سعید اجمل سے طویل ملاقات کی اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے صوبائی وزیر قانونی رانا ثناء اللہ کی سربراہی آٹھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی چنانچہ آٹھ رکنی کمیٹی کی تمام شرائط سعید اجمل نے تسلیم کر لیں مگر وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے انہوں نے سعید اجمل کو اکیڈمی میں ٹریننگ دینے سے انکار کر دیا۔ سعید اجمل نے آج احتجاج کے دوران کہا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوان نسل کو کھیلوں سے دور رکھ رہی ہے تاکہ وہ منشیات اور جرائم میں ملوث ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز شریف کے واضح ہدایت جاری کرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں وائس چانسلر اقرار احمد وزیراعلیٰ سے زیادہ طاقتور ہیں۔ آن لائن کے مطابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ڈی سی او فیصل آباد سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل ہمارا سرمایہ ہیں اور انہوں نے جس محنت اور لگن سے نوجوان نسل کو کرکٹ اکیڈمی بنا کر جسمانی نشوو نما کی تربیت کا پروگرام بنایا تھا وہ قابل ستائش تھا مگر اکیڈمی کو فعال نہ کرنا ان کی بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کے خلاف پہلے ہی کروڑوں روپے کا فنڈ خورد برد کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور اپنے قریبی عزیز و اقارب کو یونیورسٹی میں اعلیٰ عہدوں پر ملازمتیں اور ترقیاں دینے کے بارے میں نیب نے تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…