ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

تمام کرکٹرز سے یکساں سلوک کا مطالبہ کردیا، عبدالقادر

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) یوعبدالقادر نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ تمام کرکٹرز سے یکساں سلوک کا مطالبہ کردیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو پاکستان سپر لیگ میں کھلانا ہے تو سلمان بٹ اور محمد ا?صف کو بھی شامل کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق نمائندہ ”ایکسپریس“ سے بات چیت میں عبدالقادر نے کہاکہ پی سی بی کا تینوں کرکٹرز کے بارے میں الگ الگ رویہ شرمناک ہے، حکام کو سب کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے، جب بورڈ پر بہت زیادہ دباﺅ آیا تو سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک سیزن ختم ہونے کے قریب ون ڈے میچز کھیلنے کی اجازت دیدی گئی۔
عبدالقادر نے کہا کہ شہریار خان تینوں کھلاڑیوں کے ساتھ والد جیسا رویہ اختیار کریں، اگر سزا دینا ہے تو سب کو دیں،اگر چھوڑنا ہے تو سب کو چھوڑیں۔ عبدالقادر نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سمیت دیگرکیسز میں کمزور مینجمنٹ کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے سابق اسپنر نے کہا کہ یہ ایشز سے بڑی ہوتی ہے، دونوں ملکوں کے باہمی مقابلے ضرور ہونا چاہئیں لیکن جس طرح منت سماجت کرتے ہوئے پی سی بی کھیلنا چاہتا ہے، یہ طریقہ کار غلط ہے، اس پالیسی کی وجہ سے غیرت مند پاکستانی قوم کی عزت پر حرف ا?تا ہے،کبھی کہا جاتا ہے کہ وزرائ اعظم نواز، مودی ملاقات کے بعد سیریز ہو گی۔
کبھی سشما سوراج اور سرتاج عزیز تو کبھی جائلز کلارک کی ثالثی کے ذریعے باہمی مقابلوں کا جھانسہ دیا جاتا ہے۔ عبدالقادر نے کہا کہ اگربھارت کو سیریز کھیلنا ہوتی تو نریندر مودی، عمران خان کو عزت دیتے ہوئے کہہ دیتے کہ آپ کرکٹ کے ہیرو ہیں، ٹھیک ہے ہماری ٹیم پاکستان کے ساتھ کھیلے گی، مگر بھارتی وزیر اعظم نے صاف جواب دینے کے بجائے مسکرانے کو ترجیح دی تو میرے جیسا بھی سمجھ گیا تھا کہ بھارت ہمارے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…