منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

عامرکی واپسی میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، عاقب جاوید

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق ٹیسٹ پیسر عاقب جاوید نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت میں جلد بازی کی مخالفت کردی۔ایک غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ نوجوان فاسٹ بولرکو ابھی جتنا ممکن ہوسکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے، انھیں پریکٹس کے ساتھ کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے، اس بڑی رکاوٹ کے بعد ہی وہ میدانوں میں صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عامر واقعی 5 سال میں ایک بہتر شخصیت بن چکے ہیں تو انھیں موقع دینا چاہیے۔عاقب جاوید یواے ای ٹیم کی مصروفیات کے سبب پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کی خواہش پوری نہ کرسکیں گے، انھوں نے کہا کہ میں نے ایونٹ میں خدمات فراہم کرنے کیلیے درخواست دی تھی، 2 ٹیموں کی جانب سے پیشکش بھی ہوئی لیکن اماراتی ٹیم کو اسی دوران نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کھیلنی ہے لہذا میں کوچ ہونے کے ناطے پاکستان کی اولین لیگ کے لیے دستیاب نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے پی ایس ایل کی کامیابی کے ساتھ ٹیموں اور انتظامیہ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…