منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ،عامرخان

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ،پاکستان کا مثبت تاثر دنیا بھر میں اجاگر کرتا رہوں گا، اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس مذہب میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلیے ایک محفوظ ملک ہے، میں دنیا میں اس کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے لیے سرگرم رہتا ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ آئندہ سال میرا بھائی ہارون خان پاکستان آکر باو¿ٹ میں حصہ لے گا، ملک میں لامحدود ٹیلنٹ موجود مگر اسے نکھارنے کی ضرورت ہے، میں پاکستانی باکسرزکا ٹیلنٹ دنیا بھر کے سامنے لاو¿ں گا جس کے لئے میری خدمات ہمیشہ حاضر ہیں، ملک کو جب بھی میری ضرورت ہو گی فورا چلا آو¿ں گا۔ایک سوال پر عامر خان نے کہا کہ میں آئندہ سال مارچ میں شیڈول ورلڈ باکسنگ باو¿ٹ میں کامیابی کے لیے انتہائی پ?ر امید لیکن اس کے باوجود حریف کو آسان نہیں سمجھتا، خواہش ہے کہ میری فائٹ پاکستان میں براہ راست دکھائی جائے۔ عامر خان نے کہا کہ اے پی ایس پشاور کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، مجھے جب یہ ہولناک خبر ملی تو امریکا میں ایک ایونٹ کھیل رہا تھا لیکن فوری طور پر شہدائ کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پشاور آنے کا فیصلہ کیا، بعض ساتھیوں نے نازک صورتحال کے پیش نظر جانے سے روکا لیکن اس سانحے پر میرا دل بہت دکھی تھا اس لیے خود کو روک نہیں پایا اور فوری طور پرپشاور پہنچ کر زخمی بچوں اور شہدا کے والدین سے اظہار یکجہتی کیا۔ انھوں نے کہاکہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس مذہب میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…