لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے سپاٹ فکسنگ میںسزا یافتہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈکے لئے فٹنس کیمپ میں شامل کر لیا گیا ہے تاہم محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت ویزہ کلیئرنس سے مشروط ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کےلئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دےدیا ہے ۔محمد عامر کی نیوزی لینڈ کے دورہ پر روانگی ان کی ویزہ کلیئرنس کے ساتھ مشروط ہے ۔ویزہ کلیئرنس مل گئی تو فاسٹ باﺅلر کو دورہ نیوزی لینڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کرنے والے 26کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر محمد عامر کو ویزہ کلیئرنس مل گئی تو انہیں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بلائے جانے کا واضح امکان موجود ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قذافی سٹیڈیم میں 21دسمبر سے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع کیا جا رہا ہے جو 7جنوری تک جاری رہے گا۔دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جس 26رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے احمد شہزاد، محمد حفیظ، شرجیل خان، اظہر علی، شعیب ملک ، بابر اعظم ، افتخار احمد ، عمر اکمل ،اسد شفیق ،شاہد آفریدی، سرفراز احمد، محمد رضوان، بلال آصف، صہیب مقصود، عامر یامین، وہاب ریاض، انور علی ،محمد عرفان ،عمر گل ،راحت علی، جنید خان ، رومان رئیس ،عماد وسیم ،یاسر شاہ اور سعد نسیم بھی فٹنس کیمپ میں اپنی صلاحیتیں نکھاریں گے۔ قائد اعظم ٹرافی میں مصروف کھلاڑی 23 دسمبر سے فٹنس کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ کھلاڑی محمد عامر کے رویے کے حوالے سے تحفظات کا شکارہیں۔اگرچہ محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں نہایت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ان کے حوالے سے شکایا ت موصول ہوتی رہی کہ وہ کھیل کے دوران شدید جذباتی ہوجاتے ہیں اور ان کا یہ رویہ کھیل کے میدان میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی اور دیگر عہدیدار نہ صرف محمد عامر سے ملاقات کر کے انہیں اپنے رویے میں عاجزی اور انکساری لانے کے لئے کہیں گے بلکہ تحفظات کے شکار کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی جائے گی ۔
مخالفت کرنے والوں پر بجلی گرادی گئی،محمد عامر کی دھماکہ خیز واپسی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
لاہور،نوکری کا جھانسہ دے کر نجی کمپنی کے مالک کی ساتھی کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی
-
بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی کی چھٹی؟ رانا ثناء اللہ کااہم بیان آگیا
-
دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز معطل
-
گلگت بلتستان اور پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
-
سعودی عرب کا حج عازمین کے لیے عمر کی پابندی فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان
-
پٹرول پمپ کے قریب رہنے والے بچوں میں کینسر کا خطرہ: تحقیق میں انکشاف



















































