لاہور (نیوز ڈیسک)پی سی بی نے پاک، بھارت سیریز کی جگہ پلان بی کے تحت پیر سے قومی ٹیم کے لیے تربیتی کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے لیے منعقدہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی جائے گی۔پاک، بھارت سیریز نہ ہونے پر پی سی بی نے پلان بی کے تحت قومی کرکٹ ٹیم کے لیے پیر سے تربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے لیے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی جائے گی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس گذشتہ شپ سڈنی سے لاہور پہنچ گئے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید سمیت سلیکشن کمیٹی ممبران اے ٹیم کے ساتھ دبئی کا تفریحی دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔چیئرمین شہریار خان کے ساتھ قومی کرکٹ کا تھنک ٹینک آج نیوزی لینڈ ٹور کی منصوبہ بندی اور کیمپ کے لیے تیس کھلاڑیوں کا چناؤ کرے گا۔ خراب فٹنس کے حامل کسی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے ٹیم کی جانب سے عمدہ پرفارمنس دینے والے شرجیل خان اور رومان رئیس کو کیمپ کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ پی سی بی نے ڈاکٹر توصیف رزاق کو فٹنس کوچ مقرر کیا ہے جو کھلاڑیوں کو سو فیصد فٹ رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ۔