جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

کرکٹ میں واپسی ،شہریارخان محمد عامرپرمہربان ،پھربھی ایک رکاوٹ نے سوالیہ نشان لگادیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈکے لئے فٹنس کیمپ میں شامل کر لیا گیا ہے تاہم محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت ویزہ کلیئرنس سے مشروط ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔محمد عامر کی نیوزی لینڈ کے دورہ پر روانگی ان کی ویزہ کلیئرنس کے ساتھ مشروط ہے ۔ویزہ کلیئرنس مل گئی تو فاسٹ باؤلر کو دورہ نیوزی لینڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کرنے والے 26کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر محمد عامر کو ویزہ کلیئرنس مل گئی تو انہیں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بلائے جانے کا واضح امکان موجود ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قذافی سٹیڈیم میں 21دسمبر سے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع کیا جا رہا ہے جو 7جنوری تک جاری رہے گا۔دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جس 26رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے احمد شہزاد، محمد حفیظ، شرجیل خان، اظہر علی، شعیب ملک ، بابر اعظم ، افتخار احمد ، عمر اکمل ،اسد شفیق ،شاہد آفریدی، سرفراز احمد، محمد رضوان، بلال آصف، صہیب مقصود، عامر یامین، وہاب ریاض، انور علی ،محمد عرفان ،عمر گل ،راحت علی، جنید خان ، رومان رئیس ،عماد وسیم ،یاسر شاہ اور سعد نسیم بھی فٹنس کیمپ میں اپنی صلاحیتیں نکھاریں گے۔ قائد اعظم ٹرافی میں مصروف کھلاڑی 23 دسمبر سے فٹنس کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ کھلاڑی محمد عامر کے رویے کے حوالے سے تحفظات کا شکارہیں۔اگرچہ محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں نہایت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ان کے حوالے سے شکایا ت موصول ہوتی رہی کہ وہ کھیل کے دوران شدید جذباتی ہوجاتے ہیں اور ان کا یہ رویہ کھیل کے میدان میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی اور دیگر عہدیدار نہ صرف محمد عامر سے ملاقات کر کے انہیں اپنے رویے میں عاجزی اور انکساری لانے کے لئے کہیں گے بلکہ تحفظات کے شکار کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی جائے گی ۔ا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…