منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

دورہ نیوزی لینڈ ،محمد عامر کو تر بیتی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر نے ڈومسٹک کرکٹ سمیت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کردیا یہی وجہ ہے کہ انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پیرسے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اسپاٹ فکسنگ میں بطور سزا 5 سال تک کرکٹ سے دور رہنے والے محمد عامر دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے انہوں نے ڈومسٹک میچز میں بھرپور پرفارمنس دکھائی اور اب ایک مرتبہ پھر وہ دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کے لئے اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ہی سلیکٹرز کو متاثر کر رہے ہیں جب کہ قومی ٹیم میں فاسٹ بولر کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ محمد عامر جلد اپنی واپسی یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا ا?غاز 15 جنوری سے ہوگا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…