ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

فیفا ضابطہ اخلاق کمیٹی کا ا جلاس ، سیپ پلاٹر پیش

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ (نیوز ڈیسک )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے معطل شدہ صدر سیپ پلاٹر نے ان پر فٹبال سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت پر عائد عارضی پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیفا تنظیم کی ضابط اخلاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جو ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔سماعت کے بعد بلیٹر کے وکیل رچرڈ کلن نے کہا ہے کہ ثبوت یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سیپ بلیٹر کے اقدامات فیفا کے ضابط اخلاق کے خلاف نہیں تھے۔انھوں نے سیپ بلیٹر کے خلاف جاری تحقیقات بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ ضابط اخلاق کمیٹی نے سوئس حکام کی جانب سے سیپ بلیٹر کے خلاف یورپی فٹبال کے سربراہ مشل پلاٹینی کو 2011 میں 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے معاملے میں فوجداری تحقیقات کے آغاز کے بعد رواں برس اکتوبر میں بلیٹر کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا تھا۔79 سالہ بلیٹر جنھوں نے 1998 سے فیفا کے انتظامات سنبھالے ہوئے تھے ہمیشہ ہی کسی بھی قسم کے ناجائز عمل سے انکار کرتے آئے ہیں۔چار ججوں پر مشتمل ضابط اخلاق کمیٹی اس معاملے پر آئندہ ہفتے فیصلہ سنانے والی ہیخیال رہے کہ بلیٹر آئندہ برس 26 فروری کو تنظیم کی صدارت چھوڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…