ملتان (نیوزڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مشکل گروپ سے ٹیم کو روایتی حریف ہندوستان کو ہرانے کی تحریک ملے گی۔2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم آئندہ سال آٹھ مارچ سے تین اپریل تک ہندوستان میں ہونے والے ایونٹ کے گروپ 2 میں موجود ہے جہاں اس کا ہندوستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ایک کوالیفائر سے مقابلہ ہو گا۔پاکستان کا دوسرا میچ روایتی حریف ہندوستان سے ہے جسے گرین شرٹس آج تک ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ کسی بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شکست نہیں دے سکا۔آفریدی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گروپ کافی مشکل ہے لیکن مجھے امید ہے کہ یہ چیلنج میری ٹیم کو سات سال بعد ٹائٹل جیتنے اور ہندوستان کو ہرانے کی تحریک دے گا