منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے ورلڈ ٹی 20 کیلئے سری رام کی خدمات حاصل کر لیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے سابق بلے باز مائیک ہسی اور ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سری دھرم سری رام کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں ہندوستان کی کنڈیشنز میں کھلاڑیوں کو تیاری میں مدد کرنے کے لیے ٹیم کے معاون مقرر کردیا۔سری رام نے 2000 سے 2004 تک ہندوستان کی جانب سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور آسٹریلیا اے ٹیم کے ساتھ دورہ ہندوستان میں کام کرچکے ہیں، انھیں ٹیسٹ ٹیم کے بنگلہ دیش کے خلاف منسوخ دورے سے قبل ٹیم کا معاون مقرر کیا گیا تھا۔39 سالہ مائیک ہسی 8 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف تین وارم میچوں میں بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور انڈین پریمئرلیگ(آئی پی ایل) میں حاصل تجربے سے آسٹریلوی ٹیم کی مدد کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے بیان کے مطابق “سری رام کھلاڑیوں کو ہندوستان میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے ٹیم کو آگاہ کریں گے جب کہ مائیک ہسی ہمارے ہر طرز کی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کھلاڑی رہے ہیں ان کی مدد اور آگاہی گزشتہ ایک سال میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے فائدہ مند ہوگی’۔آسٹریلیا نے سال 2015 میں ورلڈ کپ میں فتح اور ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیج دینے کی وجہ سے صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی واحد بڑا بین الاقوامی ٹائٹل ہے جو آسٹریلیا کی دسترس سے باہر رہا ہے، ان کے کھلاڑی ماضی میں برصغیر کی پچوں میں اسپین باؤلنگ کے خلاف مشکلات کا شکار رہے ہیں۔مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلین کھلاڑی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی ٹیم کی مدد کرکے خوشی محسوس کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں لڑکوں کیساتھ کام کرنے، ان کی تیاریوں اور میچ کی منصوبہ بندی میں کسی طرح مدد کرنے کے لیے پرعزم ہوں ‘۔آسٹریلیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پہلا میچ 18 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دھرم شالا میں کھیلے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…