منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سپیشل ادویات کے استعمال نے برطانوی باڈی بلڈر کی جان لے لی

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (آئی این پی)ادویات کے استعمال نے برطانوی باڈی بلڈر کی جان لے لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک باڈی بلڈر اپنی جسامت بڑھانے کے شوق میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ ڈین وارمبی اس باڈی بلڈر کی روزانہ کی خوراک میں 10 ہزار کیلیوریز اور بہت سے انرجی ڈرنکس شامل ہوتے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے ادویات (سٹیرائڈز) کے بے جا استعمال کی بھی لت پڑ چکی تھی۔ ان ادویات نے اس جا جسم تو خوبصورت بنایا لیکن اس کے جسم کے اندرونی اعضاء کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ ان اعضاء میں جگر بھی شامل تھا جو سٹیرائڈز کے استعمال کی وجہ سے خراب ہو چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے ڈین وارمبی کو سختی سے تنبیہ کی اور بتایا کہ ادویات کے استعمال سے اسے جگر کا کینسر لاحق ہو چکا ہے۔ ڈین وارمبی نے اپنے علاج کی بہت کوششیں کیں لیکن وہ تمام بے سود ثابت ہوئیں۔ آخر کار ڈین وارمبی ساڑھے پانچ سال اپنی بیماری سے لڑنے کے بعد انتقال کر گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈین وارمبی کی موت ان تمام افراد کیلئے وارننگ ہے جو جانتے ہوئے بھی کہ جسم بڑھانے کیلئے ان ادویات کا استعمال بہت مہلک ہے اس کو جاری رکھتے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…