منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی 20، پاک بھارت مقابلے کے وینیو کو گرین سگنل مل گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاک بھارت مقابلے کے میزبان وینیو کو آئی سی سی کا گرین سگنل مل گیا، 19 مارچ کو دھرم شالا میں شیڈول ہائی وولٹیج مقابلے کی سیکیورٹی زیادہ اہمیت اختیار کرگئی۔تفصیلات کے مطابق آئندہ برس مارچ میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، تمام تر توجہ دھرم شالا نے کھینچ لی ہے جہاں روایتی حریف 19 مارچ کو ٹکرائیں گے، اگرچہ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں اور بھی چند مقابلے شیڈول ہیں مگر ہائی وولٹیج میچ کے سامنے باقی سب کی حیثیت ماند پڑگئی۔پہاڑوں کی اترائی میں واقع اس خوبصورت وینیو کو بھی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچز کی میزبانی کیلئے آئی سی سی کی رسمی کلیئرنس درکار ہے جو پاک بھارت میچ کے تناظر میں اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کرگئی۔ دھرم شالا میں پہلے بھی کئی انٹرنیشنل مقابلے ہوچکے، یہ ملک کے خوبصورت اسٹیڈیمز میں سے ایک اور یہاں پر اسٹیٹ آف آرٹ سہولیات موجود ہیں۔گذشتہ روز آئی سی سی کے ایونٹس سربراہ کرس ٹیٹلی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ایم وی سری دھر پر مشتمل 2 رکنی وفد نے اس وینیو کا دورہ کیا، سہولیات وغیرہ کا معائنہ کرنے کے بعد دونوںکافی مطمئن دکھائی دیے۔ٹیٹلی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہم نے وینیو کا اچھی طرح جائزہ لیا اور یہاں پر دستیاب سہولیات سے مطمئن ہیں، چونکہ یہاں پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ بھی شیڈول ہے اس لیے میزبان آرگنائزیشن سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ سری دھر نے کہا کہ یہاں کی مہمان نوازی بے مثال جبکہ سہولیات اور ان ڈور پریکٹس ایریا ورلڈ کلاس لیول کا ہے



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…