منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں سیکیورٹی خدشات نے حکام کی نیندیں اڑا دیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(نیو ز ڈیسک) آسٹریلیا میں بھی سیکیورٹی خدشات نے حکام کی نیندیں اڑادیں، کرکٹ میچز کے دوران پیرس حملوں جیسی دہشتگرد کارروائی کا خوف ستانے لگا، باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ کے گرد جالیوں اور کنکریٹ کی رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی سیکیورٹی پر انگلیاں اٹھا کر ٹورز کا بائیکاٹ کرنے والے آسٹریلیا کو خود اپنے ملک میں سلامتی کا خوف ستانے لگا ہے، حکام کو پیرس طرز کے حملوں کی خدشے نے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات پر مجبور کردیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے حوالے سے میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ کے باہر جالیوں اور کنٹریکٹ کی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ یہ انتظامات ایم سی جی انتظامیہ اور وکٹورین پولیس کی جانب سے کیے گئے، گذشتہ روز اس حوالے سے پریس بریفنگ کا بھی اہتمام ہوا مگر اس میں زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پرجالیوں اور کنکریٹ کی اضافی رکاوٹیں بنائی جارہی ہیں جہاں سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونا ہوگا، صرف یہی نہیں بلکہ انھیں میٹل ڈکٹیکٹرز آلات سے بھی گزرنا ہوگا۔ان انتظامات کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ گراو¿نڈ میں داخل ہونے والے ہر شخص کو100 فیصد چیک کیا جائے،دوسرا مقصد یہ بھی ہے کہ اگرکوئی دھماکا خیز مواد سے خود کو اڑانا بھی چاہیے تو کم سے کم نقصان پہنچے۔ یہ تمام تر انتظامات گذشتہ دنوں پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد بطوراحتیاط کیے جارہے ہیں۔ اتوار کو اسی گراو¿نڈ میں شیڈول میلبورن اسٹارز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان مقابلے میں بھی تماشائیوں کو اسی قسم کے سیکیورٹی انتظامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…