دھرم شالا(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے درمیان روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے مابین میچ کے میزبان گراو¿نڈ دھرم شالا کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ہمالیہ کی پہاڑیوں کے سنگم میں واقع دھرم شالا کے کرکٹ گراو¿نڈ کی بلندی زمین کی سطح سے 1162 میٹر(3800فٹ) ہے جہاں 23000 تماشائیوں کی گنجائش ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ کنٹری کی رپورٹ کے مطابق کرس ٹیٹلے کی زیر سربراہی آئی سی سی کی 17 رکنی ٹیم نے گراو¿نڈ کا دورہ کیا جن میں ہندوستان کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹرایم وی سریدھر بھی شامل تھے۔دھرم شالا میں پاک-انڈیا سمیت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 10میچز کھیلے جائیں گے۔ٹیٹلے کا کہناتھا کہدھرم شالا نے کئی بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کی ہے اور بہترین مقام ہے، ہم نے یہاں ہر پہلو سے جائزہ لیا اور ان سہولتوں سے خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ 19 مارچ کو ہوگا اور ہم نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مقامی کرکٹ تنظیم سے تفصیلی بات کی۔ٹیٹلے کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سیکیورٹی کے پہلو کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور یہاں پر ہونے والے تمام میچوں کے لیے ایک جیسی سیکیورٹی کے انتظامات ہونے چاہئیں۔انھوں نے دھرم شالا کو دیگر 8 میدانوں سے بہترین قرار دیا۔سریدھر کا کہنا تھا کہ پریکٹس اور انڈور پریکٹس کے لیے انتظامات بین الاقوامی سطح کے ہیں جو مختصر وقت میں کئی میچوں کے انعقاد کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ہندوستان میں ہونے والا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 8 مارچ سے شروع ہو گا جس کے 35 میچز 8شہروں بنگلور، چنائی، دھرم شالا، کولکتہ، موہالی، ممبئی، ناگپوراور نئی دہلی میں منعقد ہوں گے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کوالیفائر ٹیموں زمبابوے اور ہانگ کانگ کے درمیان 8 مارچ کو ناگپور میں ہوگا۔ کوالیفائر مرحلے میں کامیاب دو ٹیمیں مین راو¿نڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں ان کا مقابلہ دنیا کی صف اول کی ٹی ٹوئنٹی ٹیموں سے ہو گا.
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان ہندوستان میچ پر آئی سی سی کا اہم اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں















































