ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

چیف کوچ کا عہدہ ذمہ داری کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا،قمر ابراہیم

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے نو منتخب چیف کوچ قمر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ذمہ داری کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا، اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قومی کھیل زوال کا شکار ہے، گرین شرٹس ورلڈ کپ اور اولمپک سے بھی باہر ہو چکے، ایسے موقع پرٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنا ایک مشکل کام ہے لیکن میں اسے چیلنج کے طور پر لیتا ہوں، پی ایچ ایف کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ قمر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا بہت ٹیلنٹ ہے اور مجھے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کسی قسم کا شک نہیں، البتہ قومی ٹیم کو کم ازکم ابتدائی چار پوزیشنز پر لانے کیلیے کچھ وقت کی ضرورت ہے۔اسی لیے میرا ہدف 2017کا ورلڈ کپ کوالیفائر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کا بہترین کمبی نیشن بنانے کے لیے ہار جیت کی پروا کیے بغیر بڑی یورپیئن ٹیموں کے ساتھ کھیلنا بہت ضروری ہے،میر ی کوشش ہوگی کہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز کھلاکر تجربے میں اضافہ کروں۔انھوں نے کہاکہ ملکی کوچز کی صلاحیتیں کسی طور پر بھی غیر ملکی کوچز سے کم نہیں ہیں،2 سال کے عرصے میں اس بات کو ثابت کردوں گا۔
رواں ماہ شروع ہونے والی قومی ہاکی چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لے کر سلیکشن کمیٹی کو بھی ٹیم کی سلیکشن کیلیے رائے دوں گا۔ انھوں نے کہاکہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ فروری میں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔اس سلسلے میں میری کوشش ہوگی کہ گول کیپرز کا علیحدہ کیمپ لگایا جائے، پاکستان ٹیم کو سہیل عباس جیسے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ کی ضرورت ہے اور ایسے پلیئرز کو تلاش کرنے کیلیے بھی کام کیا جائے گا، اولین ترجیح کھلاڑیوں کی فٹنس ہوگی۔انھوں نے کہاکہ گراس روٹ سطح پر کھلاڑیوں کی بنیادی مہارت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلیے منظم طریقہ کار اپنائیںگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…