پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

جائلز کی کوششیں بھی بار آور ثابت نہیں ہو سکیں، صدر انگلش بورڈ

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) بی سی سی آئی آفیشلز نے صدر انگلش بورڈ جائلز کلارک پر بھی یہ بات واضح کردی کہ پاکستان سے سیریز کیلیے وہ حکومتی جواب کے منتظر ہیں، اس طرح روایتی حریفوں میں ثالثی کے لیے کردار ادا کرنے والے جائلز کی کوششیں بھی بار آور ثابت نہیں ہو سکیں۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بی بی سی کو بتایا کہ جائلز کلارک نے پیر کے روز ہمیں پاک بھارت سیریز سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے روکتے ہوئے بی سی سی آئی سے خود رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مگر انھیں بھی وہی جواب ملا کہ حکومت کی جانب سے اجازت کا انتظار ہے۔پاکستانی بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ جائلز نے مجھے بھارت کے تازہ ترین جواب سے مطلع کردیا، میں اب اس سیریز کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کروں گا، جو بھی کہنا ہے وہ بھارتی بورڈ کہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مجوزہ سیریز کے لیے کئی بار بی سی سی آئی سے رابطہ کر چکا لیکن وہ حتمی جواب دینے سے گریز کر رہا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر پی سی بی کی جانب سے سیریز کا حتمی جواب معلوم کرنے سے متعلق کسی بھی خط سے لاعلمی ظاہر کر چکے ہیں،شہریار خان نے گذشتہ دنوں میڈیا کے استفسار پر اس بیان کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا، البتہ یہ ضرور کہا کہ خط بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ مذاکرات کے بعد پاکستان اور بھارت کی مجوزہ سیریز سری لنکا میں کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کیلیے ہوٹلز اور گراو¿نڈز بھی بک کرا لیے گئے مگر بھارتی ہٹ دھرمی ایک بار پھر رکاوٹ بن گئی، اس سے قبل بی سی سی آئی نے یو اے ای پر اعتراض کرتے ہوئے ٹیم نہ بھیجنے کا کہا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…