پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

محمد عامر پاکستانی کو ٹیم میں شامل کیا جائے،بھارت سے بڑی آواز اٹھ گئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے قائدویرات کوہلی نے کہا ہے کہ محمدعامر ایک با صلاحیت بولر ہیں ، عامر کی بولنگ کا سامنا کرنے سے وسیم اکرم کی یا د تازہ ہو جاتی ہے، سزا مکمل کر نے کے بعد عامر کو کو ہر امتحان سے گزار کر پورے اطمینان کے بعد ہی واپس ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے تاکہ انکی وجہ سے اب کرکٹ کو کوئی نقصان نہ ہو۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی پاکستانی پیسر کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمدعامر ایک با صلاحیت بولر ہیں جہاں دوسرا موقع دیتے ہوئے بہت سے چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا جہاں تک محمد عامر کا سوال ہے تو ان کی بالنگ شاندار ہے اور اگر میں کہوں کہ عامر کو کھیل کر وسیم اکرم جیسے بالرز کا سامنا کرنے کا مزا ملے گا تو یہ غلط نہیں ہوگا اور میری خواہش ہے کہ ایسے بالر کا سامنا کروں لیکن ہر چیز سے اہم کرکٹ ہے اور کرکٹ کو کسی ایک یا دو کھلاڑی کے لئے قربان نہیں کرنا چاہئے۔میں تو یہ ہی کہوں گا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد جس کھلاڑی کو بھی واپس لیا جائے اس کو ہر امتحان سے گزار کر پورے اطمینان کے بعد ہی واپس ٹیم میں انٹری دینی چاہئے تاکہ کرکٹ کو کوئی نقصان نہ ہو۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…