پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

فکسنگ کا عفریت کرکٹ کی جڑیں کھوکھلی کرنے لگا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) فکسنگ کا عفریت کرکٹ کی جڑیں کھوکھلی کرنے لگا،آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے چیئرمین رونی فلینگن نے بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
رواں برس اب تک یونٹ کو 450 انٹیلی جنس رپورٹس موصول ہوئی ہیں، 20 فیصد اطلاعات پلیئرز اور امپائرز کی جانب سے پہنچائی گئیں، رونی فلینگن کا کہنا ہے کہ بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا معاہدہ طے پانے والا ہے، جہاں بھی کرکٹ کھیلی جاتی وہاں حکومتی ایجنسیز سے مل کر فکسنگ کی لعنت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔
زیادہ خطرہ ڈومیسٹک اور نچلے درجے کے انٹرنیشنل مقابلوں میں ہے، ایجوکیشن پروگرام کو زیادہ بہتر بنایا جارہا ہے، پلیئرز کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے دشمن نہیں دوست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق کیوی ا?ل راو¿نڈر کرس کینز کے فکسنگ ٹرائلز میں بری ہونے پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی فعالیت پر پھر سے انگلیاں اٹھناشروع ہوگئی ہیں، البتہ اس کے سربراہ رونی فلینگن ادارے کی کارکردگی سے مطمئن اور انھیں یقین ہے کہ مستقبل میں یہ مزید فعال کردار ادا کرسکتا ہے۔
انھوں نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر واضح کیا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس تفتیش کے اختیارات نہیں ہیں، ہم صرف ان کے بارے میں تحقیقات کرسکتے ہیں جنھوں نے ہمارے ساتھ اینٹی کرپشن کوڈ پر دستخط کیے ہوں، دیگر افرادکے بارے میں کچھ جاننے کا ہمیں کوئی اختیار نہیں، اس لیے ہماری کوشش ہے کہ جہاں پر بھی کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہاں کی حکومتی ایجنسیز کا تعاون حاصل کریں، ایسا نیوزی لینڈ اور ا?سٹریلیا میں ہوچکا جبکہ بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں بھی ہمارے ایجنسیز کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط ہونے والے ہیں جس سے ہم معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔
فلینگن نے مزید کہا کہ ہم دیگرکھیلوں فٹبال، ٹینس، رگبی وغیرہ سے بھی اس حوالے سے مل کر کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ خراب لوگ صرف ایک کھیل تک ہی محدود نہیں رہتے۔ واضح رہے کہ گذشتہ پانچ برس میں پلیئرز اور آفیشلز کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں اور روابط کے بارے میں رپورٹس دینے میں اضافہ ہوا ہے۔
2009 میں صرف 70 رپورٹس ہوئیں تھیں جبکہ 2011 یہ تعداد 281 رہی۔ رواں برس بھی اب تک آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو 450 مختلف شواہد اور انٹیلی جنس رپورٹس موصول ہوچکی ہیں، ان میں سے 20 فیصد پلیئرز اور امپائرز کی جانب سے کی گئیں۔
کرس کینز کے معاملے پر فلینگن نے کہا کہ میں اس بارے میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا مگر مجھے یقین ہے کہ اس سے پلیئرز کا ہم پر اعتماد متاثر نہیں ہوگا، میں خود برینڈن میک کولم سے بات کروں گا جنھوں نے اس کیس میں گواہی دی جبکہ ہمارے کچھ ا?فیشلز نے ان سے بات کی بھی ہے۔ رونی فلینگن نے مزید کہا کہ ٹاپ لیول پر زیادہ مسابقتی کرکٹ میں کرپشن کا امکان بہت کم ہوتا ہے، مگر ڈومیسٹک اور نچلے درجے کی انٹرنیشنل کرکٹ ( انڈر 19 ورلڈ کپ، ویمنز اور ایسوسی ایٹ میچز) میں کرپشن کا خطرہ زیادہ ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…