پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

پاک بھارت کرکٹ سیریز ،انتظار کی گھڑیاں ختم،حتمی اعلان سامنے آگیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015 |

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک پر بھی یہ بات واضح کردی ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے وہ بھارتی حکومت کے جواب کا منتظر ہے۔اس طرح پاک بھارت سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے جائلز کلارک کی کوششیں بھی بار آور ثابت نہیں ہو سکی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے بتایا کہ جائلز کلارک نے پیر کے روز انھیں پاک بھارت سیریز سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے روکتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے خود رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے انھیں بھی وہی جواب دے دیا کہ اسے بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت کا انتظار ہے۔شہریارخان نے کہا کہ جائلز کلار ک نے انھیں پیر کی شب بھارتی کرکٹ بورڈ کے تازہ ترین جواب سے مطلع کردیا ہے۔بھارت کی ہندو نواز جماعت شیو سینا نے دو ماہ قبل پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے روابط بحال کرنے کے لیے بات چیت کے آغاز سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر حملہ کیا تھاشہریارخان نے کہا کہ اب وہ اس سیریز کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کریں گے۔ جو بھی کہنا ہے وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مجوزہ سیریز کے لیے کئی بار بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر چکا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ اسے حتمی جواب دینے سے گریز کر رہا ہے۔شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جس میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کا حتمی جواب معلوم کرنے سے متعلق کسی بھی خط سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔شہریار خان نے اس بارے میں صرف اتنا کہا کہ یہ خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیجا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…