اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زلمے پشاور کی ٹیم اے پی ایس متاثرین سے منسوب کر دی گئی

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ/کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور کے مالک جاوید آفریدی نے آرمی پبلک اسکول(اے پی ایس) پشاور میں اپنی ٹیم ‘پشاور زلمے’کے لوگو کو متعارف کراتے ہوئے اسے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں جان گنوانے والوں کے نام کر دیا.جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ “جو کچھ ہم جیتیں گے اسے اے پی ایس سانحے میں جان گنوانے والوں کے نام کیا جائے گا، یہ ہم سب کا مقصد ہے، شہر کا مقصد ہے اور خیبرپختونخوا کا مقصد ہے”۔جاوید آفریدی کا اے پی ایس پشاور میں ٹیم کے لوگو کی رونمائی کے بعد کہنا تھا کہ “زلمے کا مطلب نوجوان ہے جو صرف کرکٹ ٹیم نہیں ہے، وہ سرحد کے سفیر، ہمارے کھیل کے روح رواں ہیں جو ہر پاکستانی کے دلوں میں بستے ہیں۔پشاور زلمے کے لوگو کو مغربی سرحدی پاکستان کے پشتون ثقافت کو نمایاں کرتے ہوئے پگڑی سے مشابہت دی گئی ہے جس کو تین رنگوں نیلا، زرد اور سفید سے بھر دیا گیا ہے جو علاقے کے وقار، بلندی اور وہاں کے لوگوں کی ہمت کو ظاہر کر رہا ہے۔لفظ زلمے کو نمایاں کرکے لکھا گیا ہے اور فونٹ کو ٹیم کی ‘سربلندی کی سوچ’ سے تشبیہ دیتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔آفریدی نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ گزشتہ سال کے سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے.ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو پی ایس ایل کے میچز دکھانے کے لیے متحدہ عرب امارات لے کر جائیں گے ‘اس طرح وہ ایک مختصر وقت کے لیے خوش اور محظوظ ہوں”۔پشاور پی ایس ایل کی پہلی ٹیم ہے جس نے اپنے نام اور لوگو کو اے پی ایس میں تقریب کے دوران متعارف کرایا، ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے ملکی تاریخ کے منافع بخش ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن کے لیے مشہور کوچنگ پینل کا اعلان کیا جو مقابلوں میں ٹیم کی رہنمائی کرے گا۔

پشاور زلمے کی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور، نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے) کے سابق ہیڈ کوچ محمد اکرم، دو دفعہ کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کی چمپیئن پشاور ٹیم کے کوچ عبدالرحمٰن اور پاکستان ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لیوڈن شامل ہیں۔اینڈی فلاور بیٹنگ کوچ، محمد اکرم ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ عبدالرحمٰن اور لیوڈن ٹریننگ کی سرگرمیوں میں ٹیم کی معاونت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ”ہم نے اعلیٰ معیار کے پینل کو ترتیب دینے کی کوشش کی ہے جو ہماری ٹیم کو بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرسکیں گے، فلاور مشہور کوچ ہیں جنھوں نے انگلینڈ کے لیے حیران کن نتائج دیے ہیں ان کی موجودگی ہمارے کھلاڑیوں کی کاؤنٹی تک رسائی میں مددگار ہو گی۔”اسی طرح محمد اکرم نے این سی اے کے ساتھ کام کیا اور اور بنیادی سطح پر بڑا کام کیا ہے، عبدالرحمٰن نے بھی پشاور کو اپنی بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جبکہ لیوڈن باقاعدہ اعلیٰ سطح کے ٹرینر کے طور پر فائز ہیں”۔آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی فرنچائز کھلاڑیوں کو نہ صرف تیار کرے گی بلکہ انھیں پوری دنیا میں ہونے والی لیگز میں کھیلنے کے مواقع فراہم کرے گی جبکہ کوچنگ اسٹاف ڈومیسٹک اور بین الاقوامی سطح پر صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کی صلاحیت کے حامل کھلاڑیوں کی نشاندہی کرے گا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…