دبئی(آئی اےن پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر مارلن سیموئلز کا باو¿لنگ ایکشن غیرقانونی ثابت ہونے پر ا±ن پر ایک سال کے لیے باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کردی۔آئی سی سی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 34 سالہ آل راﺅنڈر کے باﺅلنگ ایکشن کو رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے ایکشن کا جائزہ لیا گیا۔مارلن سیموئلز کے ایکشن کو میچ انتظامیہ کی جانب سے مشکوک قرار دیئے جانے کے بعد آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اس کا برسبین میں آزادانہ جائزہ لیا گیا۔جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ سیموئلز کا بازو باو¿لنگ کے دوران 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے جس پر ا±ن کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔مارلن سیموئلز کو دسمبر 2013 میں ا±ن کی تیز گیند پر بین الاقوامی کرکٹ میں باو¿لنگ سے معطل کردیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق یہ ا±ن کی دو سال میں دوسری معطلی ہے جس پر اب وہ خود بخود ایک سال کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں باو¿لنگ کرنے پر پابندی کا شکار ہوگئے ہیں۔سیموئلز کو اس پابندی کے خلاف اپیل کا حق ہے تاہم اس ایک سال کے اختتام کے بعد وہ آئی سی سی سے اپنے باو¿لنگ ایکشن کے دوبارہ جائزے کے لیے درخواست کرپائیں گے۔مارلن سیموئلز نے ٹیسٹ میں 41 اور ون ڈے کرکٹ میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں