پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت سریز کا حتمی اعلان ہو گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے مثبت جواب نہ ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ پیر کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کریگا پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے تین روز قبل بذریعہ ای میل بی سی سی آئی سے 48 گھنٹوں میں حتمی جواب دینے کو کہا تھا بصورت دیگر وہ انڈیا کے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیں گے۔شہریار نے بتایا کہ انہیں بی سی سی آئی سے ہفتہ کی شام تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا لہذا وہ سیریز کا باب بند کرنے جا رہے ہیں۔’تاہم، ہم اس حوالے سے پیر کو اعلان کریں گے۔ہم نے انڈیا سے کھیلنے کی ہر ممکن کوشش کی حتی کہ بی سی سی آئی کی خواہش پر وینیو بھی تبدیل کر دیا تاہم، ہماری کوششیں رائیگاں گئیں۔سیریز کے انعقاد میں ناکامی سے دنیا بھر کے بالخصوص پاکستان اور انڈیا میں لاکھوں کرکٹ شائقین مایوس ہوئے۔شہریار نے بتایا کہ سیریز نہ ہونا کرکٹ کیلئے اچھا نہیں اور وہ آئی سی سی اور باہمی سطح پر انڈیا کو اپنے جذبات سے آگاہ کریں گے۔شہریار کے مطابق انہوں نے بی سی سی آئی کو فیصلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت دیا اور اس کیلئے کئی بار ڈیڈ لائن بڑھائی گئی۔انہوںنے کہا کہ پی سی بی کو سیریز منسوخ ہونے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا اور وہ اتنے مختصر وقت میں سیریز کے انتظامات کرنے سے قاصر ہیں۔بی سی سی آئی نے سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن انڈین حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تاحال این او سی جاری نہیں کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…