پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سرفراز احمد پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بند ،ومیسٹک کرکٹ

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیو ڈیسک )پی سی بی نے مسلسل بہترین کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے کوشاں سرفراز احمد پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے۔
قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلہ میں کراچی کی جانب سے کھیلنے کی خواہش پر وکٹ کیپر بیٹسمین کو ٹکا سا جواب دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سرفراز احمد نے پیر سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا، وہ پیر کو حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم پر شیڈول میچ میں کراچی کی نمائندگی کے خواہاں تھے، مگر پی سی بی نے اسٹار کرکٹر کی درخواست یکسر طور پر مسترد کرتے ہوئے موقف ظاہر کیا کہ ان کا نام بورڈ کی جانب سے منتخب شدہ کراچی وائٹس کے 20 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔
اگر وہ انگلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے تو سپر ایٹ مرحلے میں شرکت کا موقع فراہم کیا جاسکتا تھا، کرکٹ کے حلقوں نے پی سی بی کی دوغلی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہ قائد اعظم ٹرافی میں خود اپنے قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، کوالیفائی نہ کرنے والے ڈپارٹمنٹس کے6 کھلاڑیوں کوریجن ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ ضابطہ کے تحت ایسے ڈپارٹمنٹ کے زیادہ سے زیادہ 4 کھلاڑی ریجنل اسکواڈ کا حصہ بن سکتے تھے۔دوسری جانب بورڈ نے عندیہ دیا کہ آل راو¿نڈر انور علی کو کراچی کی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، انھوں نے انگلینڈ سے سیریز کے لیے دبئی روانگی سے قبل بورڈ کے کہنے پر اپنے ولیمے والے دن بھی ٹرافی کے میچ میں شرکت کی تھی، ادھر کے سی سی اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹرافی میں شریک کراچی کی ٹیم سے ان کا کوئی تعلق نہیں لیکن سرفراز کو کھیلنے کا موقع نہ دینا سراسر ناانصافی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…