ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مالی فائدے کی دھن پی سی بی کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہی، محمد یوسف

datetime 11  دسمبر‬‮  2015 |

لاہورّ(نیوزڈیسک) محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مالی فائدے کی دھن پی سی بی کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہی۔
اپنے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کو کرکٹ کی بقا کے لیے ناگزیر قرار دینا کسی طور بھی درست نہیں، دونوں ممالک کئی سال تک باہمی سیریز نہیں کھیلے تو دنیائے کرکٹ پر کیا فرق پڑا، اب بھی نہیں کھیلیں گے تو کچھ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو مالی طور کوئی مسائل نہیں، بھاری تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمیں کی بھرمار ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ سینئر عہدیدار آسائشات سے فیضیاب ہوتے اور بیرون ملک سفر پر بے دردی سے خرچ کرتے ہیں، اگر ہم مالی طور پر کمزور ہوتے تو پی ایس ایل جیسا ایونٹ کیوں کرانے کا سوچتے، بھارت سے سیریز کے لیے اتنی زیادہ فکرمندی کی وجہ کرکٹ نہیں آمدنی ہے، بی سی سی آئی تاخیری حربوں سے پاکستان کیلیے پریشانی پیدا کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…