ڈھار (نیوزڈ یسک)بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگیوں کا معاملہ سامنے آگیا ہے۔ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ میں مشرفی مرتضیٰ کے حوالے سے بتایا گیاکہ کمیلا فرنچائز نے 11 دسمبر کی حتمی تاریخ سے قبل ہی کھلاڑیوں کا 75 فیصد معاوضہ ادا کر دیا ۔تمام کھلاڑیوں کو11 دسمبر کی ڈیڈ لائن سے قبل 75 فیصد ادائیگی ہو گئی ¾ جہاں تک مجھے معلوم ہے ایک دو مسائل کے باوجود غیر ملکی کھلاڑیوں کو مکمل ادائیگی ہو چکی۔تاہم آفریدی نے کھلاڑیوں کا نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ انہیں کسی قسم کی ادائیگی نہیں ہوئی۔آفریدی نے بی پی ایل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر معاوضوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل کر دیا جائے تو مزید کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کی جانب کھنچے چلے آئیں گے۔اس مرتبہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے خود ذمہ داری اٹھائی ہے اور میں بی پی ایل اور بورڈ کو سراہتا ہوںانہوں نے اچھے طریقے سے ٹورنامنٹ منعقد کیا اور مجھے ذاتی طور پر یہاں کھیلنے میں مزا آیا۔ اگر وہ پیسوں کا مسئلہ حل کر دیں تو ہر جگہ سے کھلاڑی یہاں کھیلنے آئیں گے۔