ڈونیڈن(نیوزڈ یسک ) ڈونیڈن ٹیسٹ میں کیویز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینا سری لنکا کے گلے پڑ گیا، نیوزی لینڈ نے8 وکٹ پر 409 رنز جڑ دیئے، ناتجربہ کار بولنگ اٹیک کے سامنے مارٹن گپٹل کی 4 برس سے سوئی قسمت بھی جاگ اٹھی اور انھوں نے کیریئر کی تیسری سنچری جڑتے ہوئے 156 رنز بنائے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے کنڈیشنز کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے ٹاس جیت کر کیویزکوپہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی مگر یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا، میزبان سائیڈ نے 8 وکٹ پر 409 رنز اسکور کرلیے، یہ تیسرا موقع ہے جب کیویز نے کسی ٹیسٹ کے ابتدائی روز 400 سے زائد رنز بنائے، ٹام لیتھم 22 رنز پر سورنگا لکمل کو ریٹرن کیچ دے بیٹھے۔ان فارم ولیمسن 88 رنز پر نوان پردیپ کی گیند پر کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ ہوئے، روس ٹیلر کو صرف 8 رنز پر پردیپ نے ایل بی ڈبلیو کیا، کپتان میک کولم نے 57 بالز پر 75 رنز بنائے، وہ سری وردنا کی گیند پر ویتھنگے کا کیچ بنے، مچل سانتنیر (12) اور بریڈلی جان واٹلنگ (5) کو چامیرا نے ٹھکانے لگایا، مارٹن گپٹل نے میتھیوز کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہونے سے قبل 156 رنز بنائے، یہ ان کی 4 برس میں پہلی اور مجموعی طور پر تیسری تھری فیگر اننگز ہے۔ٹم ساو¿تھی (2) لکمل کی گیند پر سری وردنا کا کیچ بنے، جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بریسویل 32 اور ویگنیر بغیرکھاتہ کھولے کریز پر موجود تھے، سری لنکا کی جانب سے پورے دن میں صرف 7 میڈن اوورز کیے گئے، نیوزی لینڈ نے57 چوکے لگائے،ان میں سے 21 گپٹل نے جڑے، لکمل، پردیپ اور چامیرا نے2،2کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کیا۔
مارٹن گپٹل کی 4 برس سے سوئی قسمت بھی جاگ اٹھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری















































