ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

30ارب ڈالرہوا میں اُڑ گئے،کروڑوں کا مزید نقصان،اہم شخصیت کے کرکٹ بورڈ بارے انکشافات

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)30ارب ڈالرہوا میں اُڑ گئے،کروڑوں کا مزید نقصان،اہم شخصیت کے کرکٹ بورڈ بارے انکشافات،سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ شنید ہے کہ شاید پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں ہوٹل اور گراﺅنڈز کی بکنگ کرالی تھی اور اسے اس مد میں بھی کروڑوں کا نقصان ہوگا،جو لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ بگ تھری پر دستخط کرنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آٹھ سال میں 30ارب ڈالرز ملیں گے اور معاہدہ نہ کرنے سے بورڈ دیوالیہ اور دنیا میں تنہا ہوجائے گا انہیں کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ معاہدے برقرار ہیں اس لئے پاکستان کو کسی سے بھیک مانگنے کی ضرور نہیں،پی سی بی کو بھارت سے سیریز نہ ہونے سے بھوکے نہ مرنے کے اپنے دعوے پرقائم رہنا چاہیے اوریہی پوری قوم کی آواز ہے ،پہلے دن کہہ دیا تھاکہ بھارت دھوکہ دے رہا ہے اور یہ سیریز نہیں ہوگی ،جو لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ بگ تھری پر دستخط کرنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آٹھ سال میں 30ارب ڈالرز ملیں گے اور معاہدہ نہ کرنے سے بورڈ دیوالیہ اور دنیا میں تنہا ہوجائے گا انہیں کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا کہ پاکستان ایک خود دار ملک ہے اور بورڈ کی طرف سے بھارت سے سیریز کے لئے جس طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہیں کسی طرح بھی قابل تعریف نہیں کہا جا سکتا۔ خود دار ملک ہونے کے ناطے ہمیں تمام ممالک سے برابری کی سطح پر بات کرنی چاہیے اورپوری قوم بھارت کے معاملے میں بھی اسی عزم کا اظہار کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ شنید ہے کہ شاید پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں ہوٹل اور گراﺅنڈز کی بکنگ کرالی تھی اور اسے اس مد میں بھی کروڑوں کا نقصان ہوگا۔ میرا اصولی موقف تھا کہ بھارت کو ووٹ نہ دیا جائے ہم بگ تھری مسودے پر اسی صورت میں دستخط کریں گے اگر بھارتی بورڈ معاہدے میں یہ شق رکھے کہ اگر وہ پاکستان سے کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہم انہیں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں لے جانے کا حق محفوظ رکھیں گے۔ بھارت نے چالاکی سے پی سی بی کو پھنسایا اور آج ہم اس کے پیچھے پیچھے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈپلومیٹک ہونے کا تجربہ رکھنے کا دعویٰ کر رہے تھے انہیں ابھی مزید ڈپلومیسی سیکھنے کی ضرورت ہے ۔بورڈ حکام نے بڑے بڑے دعوے کر کے پوری قوم کے ساتھ مذاق کیا۔ پاکستانی حکومت کو بھی اجازت دینے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے تھی اور بھارت کے جواب کا انتظار کرنا چاہیے تھا ۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…