ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سابق چیف سلیکٹرکی وقاریونس پرسخت ننقید،سنگین الزام لگادیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سابق چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے قومی ٹیم کا شیرازہ بکھیر دیا ہے،ہیڈ کوچ جب تک اپنی انا ختم نہیں کریں گے، اس وقت تک قومی ٹیم سیٹ ہو گی نہ وہ اچھے کوچ ثابت ہو سکتے ہیں ۔ورلڈ کپ کےلیے پاکستانی اسکواڈ منتخب کرنے والے سابق کپتان معین خان نے ہیڈ کوچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،معین کہتے ہیں کہ وقار یونس انا ختم کیے بغیر ٹیم کوسیٹ کرسکتے ہیں نا خود کو اچھا کوچ ثابت کرسکتے ہیں۔وہ ہر شکست کے بعد وقت مانگتے ہیں،معلوم نہیں ایسا کھلاڑیوں کےلیے کرتے ہیں یا اپنے لیے۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے،لیکن ہیڈ کوچ اچھے کھلاڑی ہونے کے باوجود ٹیم سیٹ نہیں ہونے دے رہے،سابق کپتان نے سرفراز احمد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کارکردگی غیر معمولی ہے پھر بھی اسے ٹیم میں سیٹ نہیں ہونے دیا جا رہا۔
معین نے کہا کہ ٹیم کو سیٹ کرنے کےلیے پالیسی اور فیصلوں میں تسلسل کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وقار یونس ہرمیچ اور ہر سیریز ، کے بعد کھلاڑی بدل دیتے ہیں ،کھلاڑیوں سے لڑائی کرتے ہیں ،اور جس سے ناراض ہو جائیں اس کی ٹیم سے چھٹی کردی جاتی ہے،اور ہر شکست کے بعد ذمہ داری کھلاڑیوں یا سلیکٹرز پر ڈال دیتے ہیں۔معین خان نے کہا کہ وقار یونس کے دوسری مرتبہ ٹیم سنبھالنے کے بعد بھی ان کا رویہ نہیں بدلا



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…