لاہور /نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے پر گومکوکی صورتحال کے خاتمے کےلئے دبئی مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک سے رابطہ کر لیا ، جبکہ جائلز کلارک نے کہا ہے کہ سیریز کیلئے پر امید ہوں پی سی آج جمعہ تک حتمی فیصلہ نہ کرے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے کرکٹ سیریز کےلئے واضح جواب نہ دینے پر دبئی میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک سے رابطہ کر کے درخواست کی ہے کہ وہ بی سی سی آئی سے سیریز کے انعقاد بارے حتمی جواب لے کر دیں ۔ جائلز کلارک نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کو اہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس سیریز کیلئے بہت پر امید ہوں ۔ پی سی بی آج جمعہ تک سیریز کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ نہ کرے ۔ دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ سےرےز سے متعلق بھارتی حکومت کی ہداےت کے منتظر ہیں ۔ حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی آگاہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اپنی ڈےڈ لائن خود بناسکتا ہے ہمیںصرف بھارتی حکومت کی اجازت درکار ہے ۔