نئی دہلی(آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک طرف تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے انتظار کی سولی پر لٹکا رکھا ہے اور دوسری جانب وہ افغان کرکٹ بورڈ سے تعلقات بہتربنانے میں مصروف عمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے افغان کرکٹ بورڈ کے ہمراہ ایک معاہد ے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق اب افغان کرکٹر ز پاکستان کی بجائے بھارتی گراو¿نڈز پر ٹریننگ کریں گے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ ز کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جب کہ افغان کرکٹ ٹیم کو بہترین سہولیات میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افغان کرکٹر اپنے ملک میں 40سال سے جاری خانہ جنگی اور کرکٹ کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے باعث پاکستان میں ٹریننگ کیا کرتے تھے۔