کراچی(نیوز ڈیسک)سابق کرکٹرز نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحال نہ ہونے کو کرکٹ کے لئے نقصان دے قرار دیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارت کے پیچھے نہ بھاگے اور ملکی وقار کا خیال کرے۔ اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے اب بات چیت کو ختم کردینا چاہیے۔ پہلے اس بات کا انتظار کیا جائے کہ کیا بھارت ہم سے کھیلنا چاہتا ہے یا ہم ہی ان کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ اوپنر محسن حسن خان نےکہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے پیچھے بھاگنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر بھارت کی سیریز نہیں ہوگی تو کیا ہماری کرکٹ ختم ہوجائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بار بار یہی تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ سیریز کے لئے بے چین ہے حالانکہ بھارت نے کبھی اس بارے میں اپنی خواہش ظاہر نہیں کی