پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

لیجنڈری باکسر محمد علی کا امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) لیجنڈری باکسر محمد علی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پر جوش پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ عالمی دہشت گردی کی وجہ سے لوگ اسلام کی اصل حقیقت بھولنے کے باعث بھٹک چکے ہیں ، ایسے مٹھی بھر عناصر کی کارروائیاں سب مسلمانوں کے خیالات کی عکاس نہیں کرتیں۔ محمد علی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئ ے کہا ہے وہ مسلمان ہیں اور اسلام میں معصوم لوگوں کا خون نہیں بہایا جاتا کیوں کہ سچا مسلمان جانتا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے اسلام کا اصل تشخص بری طرح متاثر ہوتا ہے۔سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر علی نے مزید کہا کہ ہمیں ان لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے جو اسلام کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور یہ دراصل وہ لوگ ہیں جو اسلام کی بنیادی تعلیمات سیکھنے کے بجائے ان سے دور بھاگ رہے ہیں۔ محمد علی کے مطابق ہر سچا مسلمان جانتا ہے کہ ہماری اقدار کیا ہیں اور ان کی پاسداری کرنا ہم سب کا فرض ہے۔یاد رہے کہ اپنے کیریئر کے عروج پر عظیم باکسر نے 1960ئ کے عشرے میں بھی امریکی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کی تھی جن میں ویت نام کی جنگ سر فہرست تھی۔ مسلمان ہونے کی وجہ سے امریکی حکومت نے انہیں جنگ میں حصہ لینے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی جانب سے محصوم لوگوں کا خون بہانے سے انکار کیے جانے پر امریکی حکومت نے انہیں جیتے ہوئے میڈلز اور دیگر اعزازات سے محروم کر دیا گیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…