ممبئی (نیوز ڈیسک) بی پی ایل میں ان کی ٹیم سلہٹ سپر اسٹارز حریف ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کے ایک سو اٹھاون رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی ہوئی آخری اوور تک پہنچ گئی۔انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا غصہ شاہد آفریدی بنگلہ دیش میں اتارنے لگے ۔چھ گیندیں اور دس رنز آفریدی کا سخت امتحان تھا جس میں وہ سرخرو ہوئے۔ انہوں نے چوتھی اور پانچویں گیند پر مسلسل دو چھکے لگا کر میچ کو اپنی دھواں دار اننگز بلکہ جیت کے ساتھ یادگار بنا دیا۔بوم بوم آفریدی نے اس میچ میں سات گیندوں پر پندرہ رنز جوڑے۔ بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں آفریدی نے پانچ رنز کے عوض دو وکٹیں لیں اور اس سے پہلے محمد عامر کی ٹیم چٹاگانگ وِکنگز کے خلاف 62 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنا بھی شاہد آفریدی کی ریکارڈ بک کا حصہ بن گیا ہے