کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارت سے سیریز کی بھیک نہیں مانگ رہے ¾پاکستان اور بھارت میںباہمی طور پر 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وفد کا پاکستان آنا خوش آئند ہے امید ہے اس دورے کے بعد سیریز کھیلی جائے گی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ محمد عامر نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے اس کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد پاکستانی ٹیم میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم اس وقت پرفارم کر رہی ہے اس کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ کامیابی حاصل کر سکے گی پاکستان کو بہت زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سر پر ہے اس لئے اب ٹیم مینجمنٹ کو چاہئے کہ وہ تجربات بند کردے