بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی ورلڈکپ کامیزبان کون ہوگا؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کرکٹ کے کھیل کو دنیا بھر میں پھیلانے کے منصوبے کے تحت اگلے 10سالوں کے دوران ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امریکا میں منعقد کروانے پر نظریں جما لی ہیں ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2024ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امریکہ میں کرائے جانے کا منصوبہ زیر غور ہے ۔ آئی سی سی کے ہیڈ آف گلوبل ڈویلپمنٹ ٹم اینڈر سن کا کہنا ہے کہ گورننگ باڈی اس کھیل کو اب ایک ایسی سرزمین پر لے جانا چاہتی ہے جہاں کے لوگ باسکٹ با ل اور بیس بال کے دیوانے ہیں ،اینڈرسن کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ کرکٹ کا کھیل بھی فٹ بال اور رگبی کی طرح امریکہ میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ۔کرکٹ کا کھیل امریکیو ں کے لیے اب بھی اجنبی ہے لیکن آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے لیے ہزاروں امریکیوں نے آسٹریلیا کا سفر کیا تھا جب کہ امریکی براڈ کاسٹرز کے ساتھ ملٹی ملین ڈیلز بھی آئی سی سی کی آنکھیں خیرہ کررہی ہیں جسے دیکھتے ہوئے اب کرکٹ کی عالمی کونسل کے ہیڈ آف گلوبل ڈویلپمنٹ ٹم اینڈر سن کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب رہے تو بعید نہیں کے اگلے 10کے دوران ہی ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ کو کرتا دیکھیں ، ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ممالک نے امریکہ میں کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور یہ ہمارے لیے ایک شاندار موقع ہوگا کہ ہم اس کھیل کو ایک اجنبی ملک لے کر جائیں ۔اینڈر سن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ون ڈے کرکٹ کے لیے ایک منظو ر شد ہ سٹیڈیم موجود ہے جب کہ انڈیانا کے دارلحکومت انڈیانا پولز میں ایک اور سٹیڈیم زیر تعمیر ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم اگلے 12سے 18ماہ کے دوران ٹیسٹ پلیئنگ ممالک کو امریکہ میں ون ڈے کرکٹ کھیلتا دیکھ سکیں گے ۔ اینڈرسن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے امریکہ میں کرکٹ کے کھیل کی جڑیں مضبوط کر نے کے لیے سکول اور کالج کی سطح پر بھی پروگرامز ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو وہیں سے نکھارا جائے ۔یاد رہے کہ لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے حال ہی میں امریکہ میں 3میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کروائی تھی جہاں دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام شریک ہوئے جن میں برائن لارا ، ثقلین مشتاق ، وسیم اکرم ، شان پولاک ، کرٹلی ایمبروز ، کورٹنی واش ، ایلن ڈونلڈ ، وریندر سہواگ،متیاہ مرلی دھرن ، جیک کیلس ، رکی پونٹنگ ، میتھیو ہیڈ ن ، گلین میگراتھ،مائیکل وان ، گریم سوان اور بریڈ ہیڈن شامل تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…