لندن(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ کم عمر ترین باکسنگ چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہے ہیں عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانوی کاونٹی گریٹر مانچسٹر میں پیدا ہوئے اور نسیم حمید اور حربی حیدی کے بعد وہ برطانیہ کے تیسرے کم عمر ورلڈ چیمپئن ہیں ۔ انہوں نے گیارہ سال کی عمر میں باکسنگ کھیلنا شروع کی اور انگلش اسکول جونیئر اے بی بے ٹائٹل کے علاوہ 2003 میں جونیئر اولمپکس کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ سال 1976 ءمیں کولن جونز کے بعد محض 17 برس کی عمر میں2004 ءمیں برطانیہ کے سب سے کم عمر اولمپکس باکسر بنے ۔سال 2005 میں عامر خان نے باقاعدہ طورپر باکسنگ کیرئیر کا آغاز کیا اور ڈیوڈ برلے کیخلاف اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی بس پھر کیا تھا پے درپے کامیابیوں نے نوجوان باکسر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور2009 میں انہوں نے ڈبلیو بی اے انٹر نیشنل لائٹ ویٹ ٹائٹل حاصل کیا اور محض 22 سال کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے برطانیہ کے تیسرے کم عمر چیمپئن بن گئے ۔ پروفیشنل کیرئیر کیساتھ ساتھ عامر خان سماجی سرگرمیوں میں بھی اپنا خاطر خواہ ڈالتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا















































