پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی ترقی کا سفر رک گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی ترقی کا سفر رک گیا، جنوبی افریقہ کیخلاف بھارت کی سیریز فتح کا براہ راست منفی اثر گرین کیپس پر پڑا جو تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔آسٹریلیا کوکوہلی الیون کیلیے دوسری پوزیشن خالی کرنا پڑی، ٹاپ پر موجود پروٹیز کے قدم بھی ڈگمگانے لگے ہیں، یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ تک سرفہرست رہنے کیلیے انگلینڈ سے کم از کم سیریز برابر کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف یو اے ای سیریز میں شاندار کامیابی سے ٹیسٹ رینکنگ پر جو اونچی اڑان بھری تھی وہ پائیدار ثابت نہیں ہوئی۔ٹیم کی مسلسل تنزلی کا سفر جاری ہے، بھارتی سائیڈ جنوبی افریقہ کے خلاف3-0 سے فتحتیاب ہوکر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی، اس وجہ سے آسٹریلیا کو تیسرے اورگرین کیپس کو چوتھے نمبر پر جانا پڑا،بھارت کے پوائنٹس 100 سے 110جبکہ ٹاپ پر موجود پروٹیز کے پوائنٹس کٹوتی کے بعد114 رہ گئے ہیں، اب اگر اسے یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ تک اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے تو پھر انگلینڈ سے ہوم سیریز کم سے کم ڈرا کرنا ہوگی۔اگر شکست ہوئی تو پھر آسٹریلیا نمبرون سائیڈ بن جائے گی،اس کی آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہو گی، چھٹے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کی اسی روز اپنے سے ایک درجہ نیچے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریزکا آغاز ہونا ہے۔
پاکستان کی اس عرصے میں مزید کوئی ٹیسٹ سیریز شیڈول نہ ہونے کی وجہ سے رینکنگ میں مزید تنزلی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔انگلش ٹیم پانچویں نمبر پر براجمان رہی،نویں پر بنگلہ دیش اور ا?خری دسویں پوزیشن پر بدستور زمبابوے ہی موجود ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…