پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مصباح الحق کی وکٹیں اُڑانے پر جشن،محمدعامر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)کرکٹر محمد عامرنے کہاہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے اس لئے میری ہر بات کو لوگ منفی انداز میں دیکھ رہے ہیں، میں اپنی پرفارمنس سے مخالفین کوبھی اپناگرویدہ بنالوں گا،میرے لئے مصباح الحق کی وکٹ حاصل کرنا ٹنڈولکر کو آو¿ٹ کرنے کے برابر ہی ہے تو پھر میں کیوں نہ ایک اہم وکٹ حاصل کرنے پر جشن مناتا۔ایک ویب سائٹ کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اپنی پرفارمنس سے مخالفین کوبھی اپناگرویدہ بنالوں گا۔ اگر میں کہوں تو مصباح بیالیس سال کی عمر میں بھی بہترین بیٹسمین ہے اورایسا کرکٹر ہے جو کسی بھی فارمیٹ میں حریف ٹیم کے چھکے چھڑا سکتا ہے اور میرے لئے مصباح الحق کی وکٹ حاصل کرنا ٹنڈولکر کو آو¿ٹ کرنے کے برابر ہی ہے تو پھر میں کیوں نہ ایک اہم وکٹ حاصل کرنے پر جشن مناتا۔انہوں نے کہاکہ انضام الحق بھائی بڑے ہیں اور ان کا میں بہت احترام کرتا ہوں ان کی جو بھی رائے میری کوشش ہوگی کہ وہ بدلنے کی کوشش کروں۔ ہر کرکٹر اپنے ملک کا بھلا چاہتا ہے، مجھے ا±مید ہے کہ جب میں ٹیم کو کامیابیاں دلاو¿ں گا تو انضمام بھائی میری حمایت کریں گے اور میرے ساتھ ان کا رویہ ویسا ہی ہوجائے گا جیسے پہلے تھا۔ میں کسی کے چاہنے سے نہ تو ٹیم میں شامل ہوسکتا ہوں اور نہ ہی باہر…یہ بات اہم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کیا چاہتا ہے اور اگر پاکستان کرکٹ بورڈ چاہے گا اور سلیکٹرز میری فارم سے مطمئن ہوں گے تو مجھے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ اس لئے یہ سوال ہی نہیں بنتاکہ دوسرے میرے بارے میں جو کہہ رہے ہیں،ا±س پر میں کیا سوچتاہوں ؟رہی بات عزت کی تو میں مصباح کی بہت عزت کرتا ہوں جس طرح انہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے، اس پر وہ احترام کے حقدار ہیں اور میں مصباح الحق کا بہت احترام کرتا ہوں اور میرا جشن منانے کا کوئی نیا انداز تو نہیں، میں نے دیگر اہم وکٹیں حاصل کرکے بھی جشن منایا ہے تو کچھ لوگ میرے بارے میں منفی تاثر پھیلانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے لیکن میں کسی کی پرواہ نہیں کرتا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…