پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اے ٹیم نے انگلینڈکو پچھاڑ دیا،افتخاراحمد اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) پاکستان اے ٹیم نے افتخاراحمد اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ لائنز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ لائنز نے پیر کو یہاں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان اے کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔لائنز کی جانب سے ڈیوڈ میلان نے سب سے زیادہ 51 رنز جبکہ سیم بلنگز 31 اور ریس وائٹلی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستانی کپتان جنید خان اور دیگر باو¿لرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا. عامر یامین، رومان رئیس اور بلال آصف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان اے نے مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان اے کی ابتدائی تین وکٹیں 25 کے مجموعے پر گرگئیں، جب شاہ زیب حسن 4، فخرزمان 3 اور صہیب مقصود 17 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تاہم افتخار احمد اور بابراعظم نے 124 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی دلادی۔افتخار احمد نے 66 اور بابراعظم نے 53 رنز بنائے۔سیریز کا دوسرا میچ 10 دسمبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائےگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…