پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان بھارت سیریز ,بھارت سے جواب نہ آیا ,نئی تاریخ مل گئی

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان بھارت سیریز ,بھارت سے جواب نہ آیا ,نئی تاریخ مل گئی . پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا تاہم پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے باعث ایک دو دن مزید انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا اور جیسے ہی کوئی جواب ملے گا اس سے پاکستانی عوام اور میڈیا کو ضرور آگاہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلومات ملی ہیں سشما سوراج پاکستان آئیں تو پاک بھارت کرکٹ پر بھی بات ہو گی اور وہ اپنی پوزیشن واضح کریں گی، وہ اپنے ساتھ کوئی بریفنگ بھی لائیں گی ، پیرس اور بنکاک ملاقاتوں سے لگتاہے کہ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور اسی لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے مزید ایک دو دن بھارتی جواب کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُن کاکہناتھاکہ آئی سی سی نے بھی کہاہے کہ کرکٹ کیلئے یہ سیریز بہت ضروری ہے ، اگر واقعی سیریز ہوتی ہے تو پھر سری لنکا سے ویزے وغیرہ کے سلسلے میں بات چیت کریں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں ششانک منوہر نے کہا تھا کہ سیریز کے تحت ون ڈے اور ٹی20 کھیلیں گے اور اگر سیریز ہو جاتی ہے تو پھر لاجسٹک انتظامات کئے جائیں گے۔ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عامر کو بٹھا کر سمجھانا ہے کہ اسے اپنا رویہ کیسا رکھنا ہو گا۔ بی پی ایل میں اس کی کارکردگی بہت اچھی ہے تاہم ابھی روئیے پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ہو گئی تو محمد عامر کو اس میں شامل کئے جانے کا کوئی امکان نہیں تاہم بعد کی سیریز میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…